ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ لیں گے مرتضی 

ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ لیں گے مرتضی 

Wed, 05 Apr 2017 20:03:01  SO Admin   S.O. News Service

 کولمبو ،5اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بنگلہ دیش کی محدود اوورز کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرف مرتضی نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف جاری ٹی 20 میچوں کی سیریز کے بعد وہ اس مختصر فارمیٹ کو الوداع کہہ دیں گے۔ مرتضی نے یہ اعلان دونوں ممالک کے درمیان پریم داسا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی 20 میچ کے ٹاس کے دوران کیا۔ مرتضی نے کہا کہ یہ میری بنگلہ دیش کے لئے آخری ٹی 20 سیریز ہوگی،میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)، ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ عملے کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔مرتضی نے 26 بین الاقوامی ٹی 20 میچوں میں بنگلہ دیش کی کپتانی کی ہے، جس میں انہیں 9 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ منگل کو کھیلے جا رہے میچ سے پہلے انہوں نے اپنے ملک کے لئے کل 52 میچ کھیلے ہیں اور 39 وکٹ لئے ہیں۔ انہیں اس فارمیٹ میں ایک میچ میں چار وکٹ حاصل کرنے کی کامیابی بھی ملی ہے۔ بنگلہ دیش بورڈ ابھی مرتضی کی جگہ شکیب الحسن کو کپتان بنانا چاہتا ہے اگرچہ مرتضی ون ڈے ٹیم کے کپتان رہیں گے۔


Share: